نئی دہلی ،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یونیورسٹیوں میں ’سرجیکل اسٹراک ڈے‘منانے سے متعلق یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی ہدایات کو لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے سوال کیا کہ کیا یو جی سی آٹھ نومبر کو ہوئی نوٹ بندی بھی ’یو م سرجیکل اسٹرائک ‘کے طور پر منانے کی جرأت کرے گا۔سابق انسانی وسائل وترقی کے وزیر سبل نے کہاکہ یو جی سی نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 29 ستمبر کو ’سرجیکل اسٹرائک کے طور پر منائیں۔کیا اس کا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا ہے یا پھر بی جے پی کے سیاسی مفادات کی تکمیل کرنا ہے؟ انہوں نے پوچھاکہ کیا یو جی سی آٹھ نومبر (نوٹ بندی کا دن) کو سرجیکل اسٹرائک کے طور پر منانے کی ہمت کرے گا؟ یو جی سی نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کو کو ہدایت دی کہ 29 ستمبر کی تاریخ کو ’سرجیکل اسٹرائک ‘کے طور پر منائیں۔سبل نے وزیر خارجہ سشما سوراج کی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ مجوزہ ملاقات کو لے کر بھی سوال کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں (ستمبر، 2018) دہشت گردوں نے تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔